(یو این آئی) چین نے جنوبی ایشیا کے دو اہم پڑوسی ممالک ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدہ تعلقات کو باعث تشویش بتایا ہے اور اس کو بہتر بنانے میں ثالث کی حیثیت سے تعمیری کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔
چین کے وزیر اعظم لی كےكيانگ نے کل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے باہر پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف سے اپنی ملاقات کے
دوران کشمیر کے واقعات اور اس ضمن میں ہندوستان پاکستان کے درمیان کشیدگی کو تشویشناک بتایا اور دونوں ممالک کے تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد کی تجویز پیش کی ۔
انہوں نے کہا ’’ہم کشمیر کے معاملے میں پاکستان کی پوزیشن کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ بین الاقوامی دنیا بھی اس ملک کی صورت حال کو بہتر طریقے سے سمجھے گا۔